👈نعت خواں اور نئی نویلی دلہن👉
نعت پڑھنا جتنا عظیم مبارک اور سعادت والا کام ہے ، نعت خواں حضرات کے نخرے اسی حساب سے ہیں نئی نویلی دلہن کے اتنے نخرے نہیں ہوتے جتنے ان نعت خوانوں کے ہوتے ہیں
میرا پاکستان کے اکثر نعت خواں حضرات کے ساتھ بہت وقت گزرا بہت قریب سے دیکھا
پہلے دور میں نعت نظم ترانے پڑھنے والے انقلابی ذہن کے ہوتے تھے، دو بدو جنگوں کے دور میں لشکر کے ساتھ شاعر بھی ہوتے تھے جو اشعار پڑھ کر لشکر کا لہوا گرم کرتے تھے
لیکن موجودہ دور میں نعت خوانی باقاعدہ کمائی کا ذریعہ بن چکی ہے، آج کل نعت خوانی پیسے کمانے کے لئے سیکھی جاتی ہے
پھر نعت خوانوں کے چونچلے اور نخرے اٹھانا بھی ہر کسی کے بس کا روگ نہیں
اکثر نعت خواں حضرات دوسرے نعت خواں کے دشمن بنے ہوتے ہیں کوئی نعت خواں کسی دوسرے نعت خواں کو ایک ہی سٹیج پر دیکھنا گوارہ نہیں کرتا
اور مجلسوں میں اکثر کہتے نظر آئیں گے وہ نعت خواں مجھ سے جلتا ہے حسد کرتاہے
جس جگہ ان پر پیسے پھینکے جائیں تو وہاں ہر دفعہ ویل پھینکنے پر زیادہ زور اور سر لگاتے ہیں جتنےپیسے پھینکتے جائیں آواز کا جادو سر چڑھ کر بولنے لگے لگا
جہاں دیکھا کہ پیسے کم ملیں گے یا لوگ زیادہ بھاؤنہیں دے رہے تو موڈ آف ہوجاتا ہے
ایک نعت خواں جناب جن کی ہر نعت گانے کے ہوبہو طرز پر ہوتی تھی ان سے ایک بندے نے مجلس میں سوال کیا کہ حضرت آپ کی ہر نعت انڈین گانے کی ہوبہو کاپی ہوتی ہے
تو لگتا ہے آپ انڈین گانے بہت زیادہ توجہ اور لگاؤ سے سنتے ہیں کیوں کہ مکمل کافیہ اشعار کو بلکل اسی طرز پر پڑھنا لیریکس وغیرہ کو مکمل کنٹرول کرنا یہ تو کوئی ماہر ہی کر سکتا ہے یہ سن کر ان صاحب پر بلکل خاموشی طاری ہو گئی
آج کل اکثر نعت خواں حضرات گانوں کی طرز پر نعت پڑھنے کی دوڑ میں لگے ہوئے ہیں
جو نعت خواں تھوڑا مشہور ہو جائے پیسے آجائیں تو سب سے پہلے مہنگی گاڑی لیتےہیں تاکہ انتظامیہ سے پٹرول کی مد میں بھی وظیفہ لیا جائے
پھر جن کے پاس چار پیسے آجائیں ان کے ناز نخرے آسمان کو چھو رہے ہوتے ہیں
آج کل جب کہ میڈیا آزاد سوشل میڈیا بھرپور ایکٹیو ہوگیا تو ہر نعت خواں نے اپنا چینل اپنا سیٹیپ بنانے کے چکر میں ایک دوسرے سے خوبصورت نظر آنے کی دوڑ لگی ہوئی ہے
مہنگے کیمرے، بھرپور اڈیٹنگ مکسنگ وغیرہ وغیرہ
اور پھر چہرے کا مساج، فشل ،تھریڈنگ،پیڈی کیور،مینی کیوراور پتہ نہیں کیا کیا۔۔۔
کراچی کے ایک نعت خواں جنہوں نے حال ہی میں باقاعدہ چہرے کی لیزر تھریڈنگ کروائی ہے تاکہ وڈیو میں پپوّ نظر آئیں
بہر حال یہ نعت پڑھنا جتنا عظیم اور مبارک اور سعادت کا کام ہے اس کی قدر کیجئے اور تکبر غرور سے بچیئے💫
👈 نوٹ۔ کچھ نعت خواں حضرات واقعتاً مخلص اور دوست مزاج ہیں ان کو اس پوسٹ سے مستثنا ءسمجھا جائے❤

EmoticonEmoticon